سپریم کورٹ نے کوئلہ گھپلے کے ملزمان کو بچانے کے لئے عہدے کا مبینہ طور پر
غلط استعمال کے معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے سابق
ڈائریکٹر رنجیت سنہا کے خلاف سی بی آئی جانچ کا حکم دیتے ہوئے اس کے لئے
ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل کرنے کو کہا ہے۔جسٹس ایم بی لوكر کی صدارت والی خصوصی بنچ نے آج دئے گئے
اپنے حکم میں سی
بی آئی کے ڈائریکٹر آلوک ورما سے کہا کہ وہ دو دیگر حکام کے ساتھ مل کر اس
کے لئے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل کریں اور یہ بتائیں کہ جاچ کب تک مکمل
ہو سکے گی۔بنچ نے گھپلے کے ملزمان کے ساتھ مسٹر سنہا کے مبینہ ملوث ہونے کا پتہ لگانے
کے لئے کورٹ کی جانب سے قائم ایک خصوصی پینل کی رپورٹ کی بنیاد پر یہ حکم
دیا۔